• Sat. Jun 14th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

سعودی عرب نے عمرہ ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا

Jun 11, 2025

سعودی عرب نے کامیاب حج سیزن کے اختتام کے فوری بعد عمرہ ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ نئے عمرہ سیزن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور آج 11 جون بروز بدھ سے نسک ایپلیکیشن کے ذریعے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔

یہ ایپلیکیشن نہ صرف عمرہ کا بہترین تجربہ پیش کرتی ہے بلکہ آسانی سے اجازت نامے کی بکنگ اور اجازت نامے حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

حج سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی سعودی حکومت نے اپریل میں عمرہ ویزے بند کردیے تھے اور 29 اپریلتک غیر ملکیوں کو واپس جانے کا کہا گیا تھا۔

وزارت کی جانب سے عمرہ کمپنیوں اور ٹور آپریٹرز کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ 27 مئی تک اپنے سروس معاہدوں کو حتمی شکل دے دیں۔ بیان میں کہا گیا کہ عمرہ ویزے ماہ رمضان کے اختتام تک جاری کرائے جا سکتے ہیں۔