• Thu. Jul 31st, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

سزائیں عوام کی رائے اور آئین پر حملہ ، غیر قانونی فیصلوں کو واپس لینا ہو گا ، علی امین گنڈاپور

Jul 23, 2025

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سزائیں عوام کی رائے اور آئین پر حملہ ہے، تمام کیے گئے غیر قانونی فیصلوں کو واپس لینا ہو گا۔

اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی، غیر آئینی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے۔ 5 اگست سے پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو ختم کرنے والے آج ماضی کا قصہ بنتے جا رہے ہیں ، ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔