• Wed. Jun 4th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

سحق ڈار کا افغان وزیر خارجہ سے رابطہ ، اعتماد کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

Jun 1, 2025

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار اور افغان ہم منصب امیر متقی نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیر کی سطح پراپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں افغانستان نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات اپنے ناظم الامور کو سفیر کی سطح تک بڑھا دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ افغان وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے سفارتی تعلقات کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور دوطرفہ تعلقات میں انتہائی مثبت پیشرفت ہے۔

ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے 19 اپریل کی ملاقات میں طے پانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔