پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ہنگامی صورتحال کے لیے ڈرون حاصل کرلیا۔
دریائے سوات میں 27 جون کو سیاحوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تاہم خیبر پختونخوا حکومت نے اب صوبے میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈرون حاصل کرلیا ہے۔
ڈرون کو سیلابی صورتحال میں مدد کے لیے لائف جیکٹس، رسیاں اوردیگر اشیاء پہنچانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کو ڈرون کی مشق بھی دکھائی گئی۔
واضح رہےکہ 27 جون کو دریائے سوات میں پانی کا بہاؤ اچانک تیز ہونے سے 18 افراد ڈوب گئے جن میں سے 4 کو ریسکیو کرلیا گیا تھا۔