• Thu. Jul 31st, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

خیبر پختونخوا میں سینٹ الیکشن ، ناراض ارکان کا کاغذات نامزدگی واپس نہ لینے کا اعلان

Jul 20, 2025

خیبر پختونخوا میں سنیٹ الیکشن کیلئے تحریک انصاف کے ناراض ارکان نے کاغذات نامزدگی واپس نہ لینے کا اعلان کر دیا۔

ناراض امیدواروں عرفان سلیم، وقاص اورکزئی، خرم ذیشان، ارشاد حسین اور عائشہ بانو نے الیکشن سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا۔

ناراض امیدوار خرم ذیشان کا کہنا ہے کہ میدان نہیں چھوڑوں گا، جبکہ عائشہ بانو کا اپنے ویڈیو میں کہنا تھا کہ دباؤ میں آئیں گے نہ سودے بازی کریں گے، بانی کے نظریے پر آج بھی قائم ہیں۔

علاوہ ازیں عرفان سلیم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی کے 25 سے 30 ایم پی ایز رابطے میں ہیں، الیکشن میں سرپرائز دیں گے۔