• Thu. Jul 31st, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

خیبر پختونخوا سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن کا اتحاد تمام نشتیں جیت گیا

Jul 21, 2025

خیبر پختونخوا کے سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن کا اتحاد تمام نشتیں جیت گیا، حکومت کے حصے میں 6 اور اپوزیشن کےحصے میں 5 نشتیں آئیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخاب کا غیر حتمی غیر سرکاری  نتیجہ آگیا، جس کے مطابق 7 جنرل نشستوں میں سے 4 پر پی ٹی آئی اور 3 پر اپوزیشن  کامیاب ہوگئی ہے، خواتین کی 2 نشستوں میں سے ایک پر پی ٹی آئی دوسری پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی۔

ٹیکنوکریٹس نشستوں پر ایک پر تحریک انصاف اور دوسری پر جمعیت علماء اسلام کامیاب ہوئی۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار اعظم سواتی اور جے یو آئی ف کے امید وار دلاور خان کامیاب  ہوگئے، دلاور خان 54 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔

پی ٹی آئی کے امید وار مراد سعید جنرل نشست پر کامیاب ہوئے، مراد سعید 26 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے فیصل جاوید جنرل نشست پر کامیاب  ہوئے، فیصل جاوید 22 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، نورالحق قادری جنرل نشست پر 21 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی امید وار روبینہ ناز 89 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے امید وار اعظم سواتی 89 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پی ٹی آئی کے امیدوار مرزا آفریدی جنرل نشست پر 21 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں۔