• Sun. Jun 8th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

خیبر پختونخوا حکومت کو عوام سے ٹکرائو کی پالیسی مہنگی پڑے گی ، بلاول بھٹو

May 27, 2025

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو عوام سے ٹکرائو کی پالیسی مہنگی پڑے گی۔

پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اب صوبہ بچاؤ تحریک کا دائرہ کار خیبر پختونخوا کی گلی گلی اور کوچے کوچے تک پھیلے گا، پی ٹی آئی کی غنڈہ سرکار ہمیں نہیں روک سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کرپشن، لاقانونیت اور بیروزگاری سے تنگ عوام پر تشدد قابل مذمت ہے ، انہوں نے پشاور میں ریلی کے انعقاد پر پی پی کے صوبائی صدر کی تعریف کی۔