خیبرپختونخوا کے مشہور سیاحتی مقامات میں داخلے سے قبل انٹری فیس لازم قرار دے دی گئی۔
خیبرپختونخوا حکومت نے ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک سمیت دیگر مقامات کے لئے انٹری فیس لازمی قرار دے دی ہے۔
اب کسی بھی سیاح کو ان مقامات میں بغیر فیس داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی،سرکاری دستاویزا ت کے مطابق کاغان ویلی میں باقاعدہ طور پر انٹری فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حسام آباد کے مقام پر انٹری فیس حاصل کرنے کے لیے پوائنٹ قائم کیا جائے گا۔ جہاں بڑی گاڑیوں سے 200 روپے فی کس، چھوٹی گاڑیوں سے 100 روپے فی کس اور موٹر سائیکلوں سے 20 روپے بطور انٹری فیس حاصل کی جائی گی، مقامی افراد اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔