• Wed. Jul 30th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر نئی تعمیرات روکنے کا فیصلہ

Jul 15, 2025

خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر نئی تعمیرات کرنے پر عارضی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری کے پی نے بتایا کہ صوبے کے سیاحتی مقامات پر نئی تعمیرات پر عارضی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد  تعمیراتی کام کیلئے جاری این او سیز بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات کا قدرتی حسن برقرار رکھنے اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے اقدامات کیے ہیں جب کہ سیاحتی مقامات میں تجاوزات اور ناقص نکاسی آب کا نظام بھی زیرغور ہے۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کاغان، ناران اور دیگر سیاحتی مقامات کیلئے قائم اتھارٹیز ماسٹر پلان کے تحت کام کریں۔