• Wed. Jun 4th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

خیبرپختونخوا میں شدید گرمی: سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی

May 20, 2025

خیبرپختونخوا میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، جس کے پیش نظر سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔

خیبرپختونخوا میں جاری شدید گرمی کی لہر کے باعث محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے نئے اوقات کار کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری اور نجی اسکول اب صبح 7 بج کر 15 منٹ پر کھلیں گے، پرائمری اسکولوں میں تدریسی اوقات صبح 7 بج کر 15 منٹ سے دوپہر 11 بج کر 40 منٹ تک ہوں گے جبکہ مڈل اور ہائی اسکولوں میں تدریسی اوقات صبح 7 بج کر 15 منٹ سے دوپہر 12 بج کر 15 منٹ تک جاری رہیں گے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شدید گرمی کے پیش نظر بچوں کی صحت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔