• Fri. Jul 4th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

خیبرپختونخوا سمبلی میں سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری

Jul 4, 2025

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا، سینیٹ کی 7جنرل ، 2خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر پولنگ 21 جولائی کو ہو گی۔

سینیٹ میں ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر انتخابات کیلئے بھی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا جس کے مطابق 10 جولائی کو کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے،11جولائی کوجانچ پڑتال ہوگی،31 جولائی کو پولنگ ہو گی۔

اسی طرح مرحوم ساجد میر کی خالی نشست پر ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی لسٹ 15 جولائی کو جاری کرے گا۔

مرحوم ساجد میر کی خالی نشست پر پولنگ 21 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔