خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے تاخیر شروع ہوگیا تاہم اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی پر اجلاس ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب 25 ارکان کی حلف برداری ہونی ہے، تاہم خیبرپختونخوااسمبلی اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہیپر اجلاس ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔ جس سے نئی اراکین کی حلف برداری غیر یقینی کا شکار ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لیے نامزد امیدوار موجود ہیں تاہم اجلاس تا حال شروع نہیں ہوسکا، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی۔ کورم کی نشان دہی پر اجلاس ملتوی ہوگیا تو حلف نہیں ہوگا۔
خیبر پختونخوا کے 25 مخصوص نشستوں کے ممبران آج حلف لینگے، خواتین نشستوں پر 21 جبکہ اقلیت پر آنے والے 4 اراکین حلف اٹھائیں گے۔ مسلم لیگ ن اور جے یوآئی کی 7،7،پی پی کی 4 خواتین ممبر شامل ہیں۔ اے این پی کی 2 اور پی ٹی آئی پی کی ایک خاتون ممبر بھی حلف لیں گی۔ اقلیتی نشست پر جے یو آئی ف کے2، پی ایم ایل ن اور پی پی کا ایک ایک رکن شامل ہیں۔
پچیس اراکین کے حلف اٹھاتے ہیں خیبر پختونخوا اسمبلی کا ایوان مکمل ہوجائے گا حلف اٹھانے کے بعد نئے ممبران سینٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے حقدار ہوجائیں گے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ممبران کی بحالی کے بعد اپوزیشن کی تعداد بڑھ گئی، جس سے ایوان میں نمبر گیم بھی تبدیل ہوچکا ہے۔
2 جولائی کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر 21 خواتین اور 4 اقلیتی امیدواروں کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔ صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا اعلامیہ جاری ہونے کے بعد اپوزیشن کی تعداد 52 ہوگئی تھی۔