• Thu. May 1st, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

خزانہ کمیٹی نے کم از کم اجرت کا نوٹس لے لیا ، وزارت خزانہ سے فہرستیں طلب

May 1, 2025

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ہے کہ نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیے پر غور کر رہے ہیں۔

راشد محمود لنگڑیال نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ میں کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے اگلا بجٹ مشکل ہو گا۔ کسی شعبے کو ٹیکس ریلیف دینا بھی آسان نہیں ہو گا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ میں بتایا کہ وزارت خزانہ نئے بجٹ 26-2025 سمیت طویل مدتی ٹیکس پالیسی کی تیاری جاری ہے۔ ایف بی آر کی تمام ترتوجہ ٹیکس وصولیوں پر ہو گی۔

خزانہ کمیٹی نے سرکاری اداروں میں ملازمین اور مزدور طبقے کیلئے ماہانہ کم از کم 37 ہزار روپے اجرت کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت خزانہ سے فہرستیں طلب کر لیں۔