• Sat. Aug 2nd, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

حکومت نے بلوچستان سے متعلق ہمارا کوئی مطالبہ رد نہیں کیا، لیاقت بلوچ

Aug 2, 2025

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے معاملے پر حکومت سے مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ اور امیر جماعت اسلامی بلوچستان ہدایت الرحمان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت نے ہمارا کوئی مطالبہ رد نہیں کیا، ہم نے مذاکرات کے دوران بلوچستان کے مسائل پر بات چیت کی، بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں۔
آئین ریاست و جمہوریت سیاسی جدوجہد اور پرامن مزاحمت سے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی بلوچستان ہدایت الرحمان نے کہا کہ اپنے مطالبات کیلئے کوئٹہ سے اسلام آبادکی طرف نکلے تھے،پُرامن لانگ مارچ کا مقصد تصادم یا ٹکراؤ نہیں تھا،ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے معدنیات، روزگار اور بدامنی سے متعلق بات کی، تراسی ارب روپے بلوچستان پر خرچ ہوتے ہیں تو امن تو دیں، انہوں نے کہاکہ چیک پوسٹوں، بارڈر ایریا سمیت دیگر مطالبات پر بات چیت ہوئی۔

مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ ہمارا اسلام آباد جانا ابھی ادھار ہے چھ مہینے وفاقی و صوبائی حکومت کو دیں گے باتوں پر عمل ہوتا ہے یا نہیں اس کو دیکھیں گے۔