• Mon. May 12th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

جنگ بندی میں امریکہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

May 11, 2025

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ جنگ بندی میں دوست ممالک کے ساتھ مل کر امریکہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پاک بھارت تعلقات سے متعلق بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اور مسئلہ کشمیر کے حل کی کوششوں کی حمایت کے لیے آمادگی کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی میں دوست ممالک کے ساتھ مل کر امریکہ کا تعمیری کردار سراہتے ہیں۔ یہ کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کی طرف ایک قدم تھا۔ اور امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے امریکہ اور عالمی برادری کے ساتھ شامل ہونے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تنازع کشمیر کے جنوبی ایشیا اور دنیا کے امن و سلامتی کے لیے سنگین مضمرات ہیں۔ جبکہ جموں و کشمیر کا منصفانہ، دیرپا تصفیہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ کثیر جہتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں۔ اور امریکہ سے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ کشمیریوں کے بنیادی حقوق بشمول حق خودارادیت کا حصول یقینی ہونا چاہیے۔