پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کا خوف، بھارت نے آئی پی ایل ہی معطل کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ اور آ ئی پی ایل مینجمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا جس کے بعد آئی پی ا یل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ جلد آ ئی پی ایل کی معطلی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرے گا۔میڈیا کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے واپس جانے کا سوچنا شروع کر دیا تھا۔
آسٹریلیا کے کھلاڑی دبئی یا آسٹریلیا جانے کے خواہش مند تھے، یاد رہے کہ آ ئی پی ایل میں آسٹریلیا کے پندرہ کھلاڑی اور دوکوچز حصہ لے رہے ہیں۔