بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے مزید 2 جوان شہید ہو گئے جس کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی۔
آئی ایس پی آر نے بھارتی جارحیت میں زخمی ہونے والے 2 جوانوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاک فوج کے جوان اسپتال میں زیرِ علاج تھے، بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 78 جوان زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کی عظیم قربانی ان کی جرات، فرض شناسی اور بے مثال حب الوطنی کی لازوال مثال ہے، پاکستان کی مسلح افواج، پوری قوم کے ساتھ مل کر ان عظیم شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہیں ، شہدا کی قربانی قوم کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی اور آنے والی نسلوں کے لیے باعثِ فخر بنے گی۔