• Thu. Jun 26th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں پر فیصلہ منگل کو سنایا جائے گا

Jun 23, 2025

لاہور: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کا فیصلہ منگل 24 جون کو سنایا جائے گا۔

عدالتی عملے نے کمرہ عدالت میں موجود پی ٹی آئی کارکنان اور صحافیوں کو ضمانتوں کے مقدمات سے متعلق آگاہ کیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق محمود پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کئی مقدمات درج کیے گئے تھے۔

مقدمات میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، اشتعال انگیزی اور امن و امان کی صورتحال بگاڑنے جیسے الزامات شامل ہیں۔