• Sun. Jul 6th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

ایپل کمپنی بھارت میں پلانٹ نہ لگائے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

May 15, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت میں ٹیرف کی شرح بہت زیادہ ہے،ایپل کمپنی بھارت میں پلانٹ نہ لگائے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سی ای او ایپل بھارت کے بجائے امریکا میں پیداوار بڑھانے پرزوردیں ،ایپل کے سربراہ ٹم کک کو کہا بھارت میں سرمایہ کاری کیوں کر رہے ہیں۔

ٹم کک کو کہا ایپل کی بھارت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی نہیں رکھتے،میں نہیں چاہتا کہ ایپل کمپنی بھارت میں مصنوعات تیار کرے۔

بھارت میں کاروبارمشکل ہے،وہاں ٹیرف کی شرح بہت زیادہ ہے۔