• Tue. Jun 3rd, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

May 31, 2025

جنوبی کوریا کے شہر گومی میں ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ا رشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی لگا ئی، دوسری تھرو انہوں نے 76.80 میٹر پھینکی۔

قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنی تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی، انہوں نے چوتھی تھرو 83.99 میٹر کی پھینکی۔ ارشد ندیم نے پانچویں تھرو 86.40 کی پھینکی۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرور کے فائنل مقابلے میں بھارت کے سچن یادو دوسرے نمبر پر رہے۔

پاکستان کے محمد یاسرسلطان نے 70.53 میٹر کی پہلی تھرو کی، دوسری 75.39 میٹر جبکہ تیسری تھرو انہوں نے 74.50 میٹر کی۔ پاکستان کے یاسر سلطان ایشئن اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں آٹھویں نمبر پر رہے۔