• Wed. Jun 18th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

ایران مسلط کردہ امن یا جنگ کو قبول نہیں کرے گا، ایرانی سپریم لیڈر

Jun 18, 2025

تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران مسلط کردہ امن یا جنگ کو قبول نہیں کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی لوگ شہدا کے خون اور اپنی سرزمین پر حملے کو نہیں بھولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے بہت بڑی غلطی کی ہے اور اُسے اس کی سزا ضرور ملے گی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ اور ایران مسلط کردہ امن یا جنگ کو قبول نہیں کرے گا۔ جنہیں تاریخ کا پتہ ہے وہ جانتے ہیں ایرانی دھمکیوں کی زبان کا نرم جواب نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ امریکی فوجی مداخلت کا ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔