• Fri. Jun 20th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

ایران اسرائیل معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

Jun 20, 2025

ایران اور اسرائیل کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہو گا۔

نیویارک سے خبر ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی کونسل کا اجلاس آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور یورپی حکام کے درمیان مذاکرات آج جنیوا میں ہوں گے۔

ایران اور یورپی حکام کے درمیان جنیوا میں مذاکرات پاکستانی وقت کے مطابق 11 بج کر 52 منٹ پر شروع ہوں گے۔

علاوہ ازیں ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران اپنی یورینیم افزودگی پر محدود پابندیوں پر بات کرنے کےلیے تیار ہے، مکمل پابندی کو مسترد کردیں گے۔

ایرانی عہدیدار نے برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ مذاکرات میں یورپی طاقتوں کا نمایاں کردار ہوگا کیونکہ ایران، امریکا سے بات چیت کیلئے تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں ایران کی یورینیم افزودگی پر محدود پابندیوں پر بات کیلئے تیار ہیں لیکن مکمل پابندی کے مطالبے کو مسترد کردیں گے، بالخصوص اب حالیہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تو بالکل نہیں۔