امریکہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کیلئے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مختلف سطحوں پر رابطے میں ہے اور خطے کی صورتحال کو بغور مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکالنا چاہیے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام قائم ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان اور بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے الگ الگ بات چیت کی تھی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور امریکہ ان کے درمیان بات چیت جاری رکھے گا۔