• Fri. Aug 1st, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ستمبر پاکستان آنے کا اعلان

Jul 17, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے سرکاری دورے کا اعلان کر دیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد آئیں گے ، امریکی صدر بھارت جانے سے پہلے پاکستان آئیں گے، دورے کے دوران  وہ صدرِ مملکت، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کریں گے۔

ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے پیش نظر تیاریاں شروع کر دی گئیں ، واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ اس سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکا میں ملاقات کر چکے ہیں۔