• Wed. Jul 30th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

امریکا اسرائیل کے ایران پر حملے کی حمایت کر رہا ہے، ایران

Jun 14, 2025

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کے ایران پر حملے کی حمایت کر رہا ہے۔

انہوں نے ایرانی خبر ایجنسی تسنیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ امریکا کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات بے معنی ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف بات چیت ہو رہی ہے دوسری طرف ا مریکا اسرائیل کو ایران پر حملہ کرنے دے رہا ہے۔