• Sat. Jun 7th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

الیکشن کمیشن کے ملازمین پر نوازشات ، 5 ماہ میں 4 اعزازیے دیئے گئے

May 20, 2025

چیف الیکشن کمشنر سردار سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن کے ملازمین پر نوازشات کر دیں۔

دستاویز کے مطابق الیکشن کمیشن کے ملازمین کو 5 ماہ میں 4 اعزازیوں سے نواز دیا گیا۔ ملازمین کو جنوری، فروری، مارچ اور مئی میں کروڑوں روپے کے اعزازیئے دیئے گئے۔

دستاویز کے مطابق گریڈ 2 سے 9 تک کے ملازمین کو 4 بنیادی تنخواہیں ، گریڈ 11 سے 17 کے ملازمین کو 3  اور گریڈ 18 سے اوپر کے ملازمین کو 2 بنیادی تنخواہیں دی گئیں۔

دستاویز کے مطابق انضباطی انکوائریز اور مقدمات والے ملازمین کو اعزازیئے نہیں ملے، 30 جنوری سے پہلے چھٹیوں پر گئے ملازمین بھی اعزازیے سے محروم رہے۔ الیکشن کمیشن کیخلاف ٹربیونل اور عدالتوں میں کیسز کرنے والے ملازمین کو بھی اعزازیے نہیں دیئے گئے۔