• Wed. Jun 4th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

اعظم سواتی کی جیل میں تحریک انصاف کے رہنمائوں سے ملاقات کی درخواست خارج

May 19, 2025
LAHORE, PAKISTAN - NOVEMBER 04: Member of the Senate of Pakistan Azam Khan Swati speaks to press members as supporters of Pakistan's former prime minister Imran Khan, gather around the hospital where Khan is being treated after an assassination attempt, in Lahore, Pakistan on November 04, 2022. Pakistan's former Prime Minister Imran Khan's party said on Friday, Nov. 4, country-wide protests would be held following Friday prayer. (Photo by Muhammed Semih Ugurlu/Anadolu Agency via Getty Images)

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے اعظم سواتی کی جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست خارج کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے شاہ محمود قریشی اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں سے جیل میں ملاقات کی استدعا کی تھی۔

اے ٹی سی کے جج منظر علی گل کے روبرو ہونے والی سماعت میں جیل حکام نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ جیل رولز کے تحت قیدی کے خونی رشتوں  کے ساتھ ملاقات کروائی جاتی ہے۔

جیل حکام کی رپورٹ کے بعد عدالت نے اعظم سواتی کی جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست خارج کر دی۔