• Fri. Aug 1st, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

اسلام آباد: شدید بارش کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر، کئی پروازوں کی متبادل شہروں میں لینڈنگ

Jul 17, 2025

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شدید بارشوں کے سبب فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے جس کے پیشِ نظر متعدد فلائٹس متبادل شہروں میں اتارلی گئیں۔

دبئی سے اسلام آباد کے لیے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 353 کو سیالکوٹ موڑا گیا۔

قومی ایئرلائن کی العین سے اسلام آباد کی پرواز کی سیالکوٹ میں لینڈنگ کروائی گئی۔

سعودی عرب کے شہر ریاض سے اسلام آباد کی نجی ایئر لائن کی پرواز کی اسلام آباد کے بجائے فیصل آباد میں لینڈنگ کروائی گئی۔

اسلام آباد سے لندن، دبئی، دوحا، باکو، مسقط جانے والی پروازوں کی روانگی تاخیر کا شکار ہے۔

اسلام آباد سے ریاض، ابوظبی، استنبول، کویت اور کراچی کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔