اپر کوہستان میں راولپنڈی سے گلگت جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس ایک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گئی۔
زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طورپرمقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، ابتدائی تحقیقات میں بریک فیل ہونے یا تیز رفتاری کو ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔